counter easy hit

پیرس کے مشہور شاہنوازریسٹورنٹ نے نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں تارکین وطن بھائیوں کیلئے دروازے کھول دیئے، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

پیرس (نمائندہ خصوصی)پیرس میں سال نو کے موقع کو یادگاربنانے کیلئے ممتاز سماجی شخصیت اور پاکستانی نزاد فرانسیسی بزنس مین محترم شاہنواز صاحب اور انکے بیٹے افضان شاہنوازنے  اپنے  شاہنواز ریسٹورنٹ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جس میں میوزیکل کنسرٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور طنزو مزاح کی دنیا کے زبردست فنکاروں نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بہت سے سیاستی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں نے شرکت کی جس سے تقریب میں سیاسی تڑکہ بھی نظر آیا۔

New Year Night in famous shahnawaz restaurant , Pairis, France

New Year Night in famous shahnawaz restaurant , Pairis, France

7 9 11 12  15589723_1156229574475828_9155869223139517707_n 15591285_10158280953255144_5175144358116160143_o 15625716_10158280955020144_2893476875596892219_o 15676031_10158280953830144_9012740572420694179_o sabeen-fatima untitled untitled2 untitled3 untitled4 untitled5سال نو کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہنےاور تقریب کو چارچاند لگانے کیلئے لندن اور فرانسیسی گلوکاروں اور فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا جو انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے،اس موقع پر فرانسیسی اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر شعبہ زندگی کے افراد جن میں بچے،بوڑھے اور نوجوان، خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

تقریب کے روح رواں افضان شاہنواز نے تمام مہمانوں کو رنگا رنگ تقریب میں خوش آمدید کہا اور پھر بارہ بجتے ہی ہال میں موجود تمام افراد نے پرجوش انداز میں سال نو کو خوش آمدید کہا اور مبارکبادیں وصول کیں ۔ اس موقع پر پاکستان کی بہت  سی سیاستی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے راہنماموجود تھے۔ جس سے پاکستان کی بڑی جماعتوں کی نمائندگی بھی ہو رہی تھی۔ تمام شرکا نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی

تقریب کے دوران شاہنواز ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے لاجواب پاکستانی اور فرانسیسی کھانے متعارف کرائے گئے تھے جس کو شائقین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ،

تقریب کے آخر میں ممتاز فنکار اور سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے سنگر اور کامک رائٹر اور پرفارمر شام ادریس شرکا میں گھل مل گئے اور ہال میں موجود تمام افراد کو ان  کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کا موقع مل گیا اور محفل کشت زعفران بن گئی۔ 

پاکستانی تارکین وطن نے محترم شاہنواز صاحب اور افضان شاہنواز کی اس کاوش کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور دیار غیر میں  اتنی اچھی تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز صحافی بابر مغل، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما چوہدری محمد رزاق، تحریک انصاف کے سینئر راہنمائوں  اصغر برہان، طاہر اقبال، صدر ویمن ونگ پی ایم ایل این فرانس سلطانہ اصغر اور پوٹھوہار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تقریب اور بھر پور انتظامات پر شاہنواز ریسٹورنٹ کے مالک محترم شاہنواز صاحب کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ان خیالات کا اظہار کیا کہ ایسی تقریبات ہونی چاہییں تاکہ تارکین وطن میں اتحاد و اتفاق کو فراغ حاصل ہو اور ان میں  مل کراپنے  مسائل کا حل تلاش کرنے کی رغبت پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تقریب نے تمام تکالیف اور غم بھلا دیئے ہیں اور سب نے کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے جس سے نئے سال کا آغاز انتہائی خوشگوار اور بھر پور ہو چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website