counter easy hit

گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں

گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں ۔ خام تیل ،شپ بریکنگ اور ایرانی بارڈر ٹریڈ میں اضافے پر کسٹم کلکٹر گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہدف سے 67 فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا ۔

Economic activity began to accelerate in Gawadar

Economic activity began to accelerate in Gawadar

کسٹم کلکٹر گوادر سعید اکرم نے جیو نیوز کو بتایا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ خام تیل ،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور شپ بریکنگ کاروبار میں بہتری کے سبب ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔کسٹم کلکٹر گوادر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے 67 فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا۔ جو 11 ارب 88 کروڑ روپے ہے جبکہ جولائی سے دسمبر 2016 کے لئے 7 ارب 10 کروڑ روپے کا ہدف مقرر تھا ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 32 کروڑ روپے ریونیو وصول کیا گیا تھا۔ کسٹم کلکٹر گوادر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ نے 4 لاکھ 37 ہزار ڈیزل اور 3779 کلو منشیات اور دیگر اشیا پکڑی ہیں ۔ جس کی مالیت 1 ارب 68 کروڑ روپے ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website