yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نئے سال کے ادھورے خواب

Yes 2 Webmaster December 31, 2014December 31, 2014 1 min read
Happy New Year
Happy New Year
Happy New Year

تحریر: نجیم شاہ
ایک اور سال بیت گیا ہے۔ صرف ایک ہندسے کی تبدیلی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں نئے سال کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ عیسوی سال ہے یا ہجری، ایک نئی تاریخ کا باب کھل چکا ہے۔ عیسوی سال کی بنیاد سورج کی گردش پر ہے جبکہ ہجری کلینڈر چاند کی گردش کے تابع ہوتا ہے۔ دونوں کلینڈروں میں ایک سال کے دوران تقریباً گیارہ دِن کا فرق پڑ جاتا ہے اور تینتیس برسوں میں یہ فرق بڑھ کر ایک سال کے برابر ہو جاتا ہے۔ جب بھی نیا سال آئے تو دل میں نئے ارادے اور آنکھوں میں آنے والی زندگی کے خواب سج جاتے ہیں۔ کہتے ہیں ہر نیا سال نئی اُمیدیں لے کر آتا ہے۔

صرف ہندسوں میں ایک ہندسہ بدلتا ہے تو دنیا بھر میں سالِ نو کا ہنگامہ شروع ہو جاتا ہے۔ سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا واقعی ہندسے بدلنے سے حالات بھی بدل جاتے ہیں؟ وہی سورج ہوگا جو گزرے سال کے آخری دن ڈوبا تھا، وہی لوگ ہوں گے، وہی حالات اور سوچیں ہوں گی۔ بس خوشی منانے کا ایک موقع مل جاتا ہے، ورنہ سارے دن عام سے ہوتے ہیں اور میرے جیسے جو نئے سال کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ نیا ٹائم ٹیبل بنائیں گے، زندگی میں جو بے ترتیبی ہے وہ اگلے سال ٹھیک کرینگے وغیرہ وغیرہ۔ یہ ایسے ادھورے خواب ہیں جو ہر سال ظاہر ہو جاتے ہیں، لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوتا اور چند دن بعد دوبارہ وہی روٹین شروع ہو جاتی ہے۔

بحیثیت قوم ہم صرف ایک نئے سال میں داخل نہیں ہوئے بلکہ ہمارا ہر نیا سال غم سے شروع ہو کر قربانی پر ختم ہوتا ہے۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نیو ایئر نائٹ کی محفلیں جمتی ہیں اور ہیپی نیو ایئر کی مبارک بادیں دی جاتی ہیں، لیکن ہرجشن دراصل بالادست طبقات کے اَلمناک استحصال سے غریبوں اور محنت کشوں کی بربادی کا ایک تماشا ہوتا ہے۔ ہر آنے والا سال اس دُنیا کی وسیع تر آبادی کے لیے مزید عذابوں اور اَذیتوں کا پیام بن کر آتا ہے، کیونکہ یہ سال اور وقت جن سماجی نظاموں میں سے گزرتے ہیں وہ ایک اقلیتی حکمران طبقے کی دولت، مراعات اور عیاشیوں کو اکثریت کے خون، آنسو اور پسینے سے نچوڑ مہیا کرتے ہیں۔ درحقیقت نئے سال میں نیاپَن کچھ نہیں بلکہ سب کچھ ویسا ہی ہے۔

دن رات، زمین آسمان سب کچھ وہی ہے، اور وقت کی کڑوی یادیں بھی اسی طرح ہمارے ساتھ ہیں۔ جس طرح نئے سال میں نیاپَن کچھ نہیں، اسی طرح پچھلا سال بھی کسی عذاب سے کم نہ تھا بلکہ ظلم و جبر کی اِنتہا کا سال تھا، قتل و غارت گری کے نئے انداز کا سال تھا، فحاشی و عریانیت کے پھیلائو کا سال تھا، مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں کے ساتھ کھلواڑ کا سال تھا، عوام کے ساتھ حکمرانوں کی دورُخی کا سال تھا، کبھی رَگڑا تو کبھی ووٹ ڈالنے کا سال تھا۔ پچھلے سال بھی ہم غلام تھے اور اِس سال بھی غلاموں کی سی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کل بھی اِنصاف نہیں مِل رہا تھا اور آج بھی ہم اِنصاف کے متلاشی ہیں۔ گزرے سال کے آخری دن وہی روایتی سوال خود سے اور دوسروں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ سال کیسا گزرا، کیا کھویا اور کیا پایا۔

بحیثیت قوم ہم نے اِتنا کچھ کھویا کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ گزرے سال سیاسی، معاشی، ثقافتی اور اَدبی غرض ہر شعبے میں بے شمار تبدیلیاں ضرور آئی ہوں گی، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وطن سے دُور رہ کر بھی سکون نہیں اور وطن میں رہ کر بھی ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے۔ کتنا عجیب لگتا ہے جب ہر کوئی اپنے آس پاس موجود لوگوں کو مشتبہ نظر سے دیکھتا ہے۔ جب اخبار اُٹھاتے ہوئے، خبریں سُنتے ہوئے اور کسی کا فون آتے ہی بے اِختیار منہ سے ”خدا خیر کرے” نکلتا ہے۔ جس جانب نظر جاتی ہے خاموشی ہی خاموشی دِکھائی دیتی ہے۔ ہر طرف جاڑے کا سماں، جس سے بات کرو خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔ دوست دوست سے خوفزدہ، پڑوسی پڑوسی سے نالاں، کوئی بھی کسی سے خوش نہیں۔

عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے چکر میں دَر دَر بھٹک رہے ہیں پھر بھی زندگی رواں دواں ہے اور اُمید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھُوٹا۔ جس طرح گزرا سال بے تحاشا پریشانیوں اور دُکھوں کا سال رہا، اسی طرح اس نئے سال سے بھی کوئی خاص اُمید نہیں لگانی چاہئے، لیکن اس بارے میں ضرور سوچنا ہوگا کہ یہ استحصال صرف ہمارے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔

جب کل اور آج میں کوئی خاص فرق دِکھائی نہیں دیتا تو پھر ہم آنے والے سال سے اِتنی اُمیدیں کیوں لگاتے ہیں؟ اگر ان سوالات کے جوابات مِل جائیں تو پھر ایک نئے عزم کے ساتھ تہیہ کرلیں کہ ہم آج سے ہی جھوٹ، مکر، فریب، غیبت، بخیلی، تنگ دلی، فضول گوئی، بے صبری، خودنمائی، خود ستائی، دروغ گوئی، وعدہ خلافی، راز کی سبوتاژی، دشنام طرازی، لڑائی جھگڑے، آبروریزی، ایذا رسانی، نفرت، غصہ، احساسِ برتری، احساسِ کمتری، تخریب کاری، چغل خوری، حرام کاری، کام چوری، سود خوری، ظلم، بدعہدی، خیانت، سنگ دلی، تنگ نظری، چھچھورپن، تلون مزاجی، پست حوصلگی، بزدلی، بدتمیزی، فرض ناشناسی، بے وفائی، غیر ذمہ داری، نااتفاقی، بدخواہی، ناہمواری، بدی، قتل، ڈاکہ، جعل سازی، رشوت خوری، بدزبانی، بہتان تراشی، فساد انگیزی، تکبر، ہٹ دھرمی، حرص، ریاکاری اور منافقت جیسی برائیوں کا اپنی زندگی سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرکے نظم وانضباط، تعاون، امدادِ باہمی، محبت، اعتبار، وسعت نظری، سچائی، نیکی، انصاف، پاسِ عہدی، امانت داری، ہمدردی، رحم، فیاضی، فراخ دلی، صبر و تحمل، اخلاقی بردباری، خودداری، شائستگی، ملنساری، فرض شناسی، وفا شعاری، مستعدی، احساس ذمہ داری، والدین کی خدمت، رشتہ داروں کی مدد، ہمسایوں سے حسن سلوک، دوستوں سے رفاقت، یتیموں اور بے کسوں کی خبر گیری، مریضوں کی تیمارداری، مصیبت زدہ لوگوں کی اعانت، پاک دامنی، خوش گفتاری، نرم مزاجی، خیر اندیشی، راست بازی، کھرا پن، فراخ دلی اور اَمن پسندی جیسی اچھائیوں کو اپنائیں گے، ورنہ ہر نیا ہجری یا عیسویں سال صرف ہندسوں کی تبدیلی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Naveed Akram Cheema
Previous Post نوید اکرم چیمہ، سول سروس کا ایک درخشاں ستارہ
Next Post پگھلتی برف اور کامیاب کل
Snow

Related Posts

آپ کا تکیہ آپ کی گردن کو تباہ کر رہا ہے: جاپان کے ممتاز ماہر درد کا چونکا دینے والا انکشاف

March 5, 2026
From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actors

انیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے

March 5, 2026

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.