نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ریکس ٹلرسن کی بطور وزیرخارجہ منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔

New US Secretary of State Rex tillerson take their oath
امریکی سینیٹ میں نامزد وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے حق میں چھپن اورمخالفت میں تینتالیس ووٹ ڈالےگئے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ریپلکنزکے تمام باون سینیٹرزکے علاوہ تین ڈیموکریٹ اورایک آزاد رکن نے بھی ریکس ٹلرسن کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈیموکریٹ کے تینتالیس سینیٹرزنے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ایگزون موبل کارپوریشن کے سابق سی ای او ریکس ٹلرسن روس سے بہترتعلقات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، ریکس ٹلرسن کوروس سےقریبی روابط پرتنقیدکاسامناہے۔








