counter easy hit

شاداب خان اور فخر زمان قومی ٹیم میں ڈیبیو یادگار بنانے کے لیے پرعزم

لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان پلیئرز شاداب خان اور فخر زمان ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

NEW, PAKISTANI, CRICKETERS, AIMED, ON. STARTING, EXCELLENT, CARRIERپاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا بریفنگ کے دوران 18 سالہ لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بولنگ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کروں گا، مشتاق احمد سے گگلی سیکھ رہا ہوں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔

نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت قابل فخر ہے، پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوا اور بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے ٹور کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، اپنا ڈیبیو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ دونوں پلیئرز کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website