counter easy hit

فیس بک اور انسٹا گرام پر ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ کا نیا فیچر

کیلیفورنیا: فیس بک اور انسٹا گرام دونوں ہی بہت جلد ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ کا آپشن پیش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق اس آپشن کی بدولت ایپس پر 30 منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے، آٹھ گھنٹے، ایک دن اور خود اپنی مرضی سے نوٹیفیکیشن اوردیکھی جانے والی پوسٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ پھر یہ آپشن ازخود یا آپ خود ہی ختم کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں فیچرزبعض اکاؤنٹس پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹفکیشن کےلیے آواز اور تھرتھراہٹ کے آپشنز بھی بند اور کھولے جاسکیں گے۔ ایک اطلاع کے مطابق فیس بک اورانسٹا گرام پر ان کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس آپشن کے ذریعے ایک جانب تو فیس بک اور انسٹا گرام سے وقتی طورپردوررہا جاسکتا ہے اوراس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فیس بک اورانسٹا گرام اکاؤنٹ ختم یا بند کرنے سے روکا جائے تاہم انسٹاگرام اورفیس بک کے ترجمانوں نے اس آپشن پر لب کشائی نہیں کی۔

اس سے قبل انسٹا گرام نے ’یو آر آل کوٹ اپ‘ نامی ایک آپشن بھی پیش کیا ہے جو آپ کو پہلے سے ہی دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکتا ہے۔ انسٹا گرام کا یہ آپشن ایپ پر گزارے آپ کے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر پر انسٹا گرام کے سی ای او کیون سسٹروم نے کہا ہے کہ ’یو آر آل کوٹ اپ‘ فیچر کا مقصد لوگوں کو ایپس پر خرچ کردہ وقت سے آگاہ کرنا ہے۔ سسٹروم  نے ٹویٹر پر کہا، ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح تمام آن لائن کمپنیوں کو ایماندارانہ فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ ہم اس کا حل چاہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website