ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کو کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

سونالی نےاپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کے خلاف فوراً ایکشن لیا جائے، لہٰذا اپنے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق میں علاج کے لیے نیویارک میں موجود ہوں۔ میں اپنی بیماری کے ہر مرحلے پر لڑوں گی۔ پچھلے چند دنوں میں مجھے بہت سارا پیار ملا ہے جس کے لیے میں بہت شکرگزار ہوں، اس جنگ میں میری طاقت میرے گھروالے اور دوست ہیں جو ہمیشہ میرے پیچھے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ سونالی باندرے کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’کل ہونا ہو‘‘، ’’دل جلے‘‘سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اوران دنوں علاج کے لیے فیملی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔








