counter easy hit

نئی فیس بک متعارف

New facebook introduced on

New facebook introduced on

دو سال کی آزمائش کے بعد آخرکار فیس بک نے اپنے دفتری ورژن کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے مماثلت رکھتا ہے جسے روزانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں۔

تاہم فیس بک ایٹ ورک کو دفتر میں کام کرنے والے افراد ایک نیٹ ورک کے طور پر استعمال کرسکیں گے جبکہ فیس بک اداروں سے اس کی فیس لے گی۔

فیس بک ایٹ ورک کو استعمال کرنے کی صورت میں فی فرد یہ کمپنی ایک سے تین ڈالرز لے گی اور اسے توقع ہے کہ یہ جلد اس کے لیے اربوں ڈالرز کی آمدنی کا ذریعہ بنے گی۔

اس میں تمام فیچرز جیسے نیوز فیڈ اور تصاویر وغیرہ فیس بک جیسے ہی ہیں تاہم اس کا رنگ نیلے کی بجائے سفید ہوگا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پر وقت گزاری کے دوران اگر باس آپ کو دیکھ بھی لے تو بھی اسے دفتری امور کا ہی حصہ سمجھے گا۔

اس کی آزمائش فیس بک نے گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا کے چند بڑے اداروں میں کی ہے، یہ ڈیسک ٹاپ ورڑن سمیت موبائل فون اپلیکشن کی صورت میں بھی دستیاب ہوگی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ‘فیس بک ایٹ ورک’ کے فیچر کے ذریعے لوگوں کا دفتری کام زیادہ موثر طریقے سے ہوسکے گا، فیس بک کے ملازمین اسے کافی عرصے سے استعمال کررہے ہیں تاہم اب اسے پوری دنیا میں متعارف کروایا جارہا ہے۔

افادیت اور دفتر میں فیس بک پر وقت گزارنا بے شک متضاد الفاظ لگیں مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے خیال میں یہ دفاتر میں بہت زیادہ کامیاب فیچر ثابت ہوگا اور ملازمین کو اپنی فیس بک ونڈو بار بار چھپانی نہیں پڑے گی۔

اس کی ویب سائٹس الگ ہوں گی اور کمپنیوں کو اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے اپنے عملے کے نئے اکاﺅنٹس بنانا ہوں گے۔

تاہم یہ صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے ذاتی اور دفتری اکاﺅنٹ کو اکھٹا کرنے کا لنک منتخب کرسکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website