counter easy hit

دنیا بھر میں گوگل کے شاندار دفاتر

اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا پر گوگل کا راج ہے تو غلط نہیں ہوگا اور اس کا صدر دفتر ماﺅنٹین ویو کیلیفورنیا میں واقع ہے مگر اس کے دنیا بھر میں متعدد دفاتر ہیں۔

مگر ان دفاتر کی خاص بات وہاں کام کرنے والے افراد کو ملنے والی آسائشیں ہیں جن کا تصور بھی عام لوگ نہیں کرسکتے۔

ان کی جھلک تو آپ نیچے تصاویر میں دیکھ ہی لیں گے مگر کہا جاتا ہے کہ گوگل اس وقت ملازمت کے لیے سب سے بہترین مقام ہے تاہم ایسا واقعی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہم نہیں کرسکتے۔

سوئٹزر لینڈ میں گوگل کا دفتر میں انڈے کی شکل کے کمرے سے بنے ہوئے ہیں جو میٹنگ روم کا کام کرتے ہیں۔

Google magnificent offices worldwide

Google magnificent offices worldwide

 

اس کا سرنگ نما میٹنگ روم کسی پراسرار مقام کی طرح نظر آتا ہے۔

گوگل زیورخ میں کام کرنے والے دفتر کے اندر ہی فٹبال اور باسکٹ بال جیسے کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ڈبلن کے رنگا رنگ دفتر میں کام کرنے والوں کے لیے آرام اور کام کرنے کے لیے بہت زیادہ جگہ موجود ہے۔

Google magnificent offices worldwide

Google magnificent offices worldwide

 

وہ لائبریری میں مطالعہ کرسکتے ہیں اور چاہے تو آرام کرکے کام کی تھکن دور کرسکتے ہیں۔

گوگل کے اس دفتر کا کیفے ٹیریا بھی اپنی مثال آپ ہے جہاں عملے کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

یہاں تفریح کے لیے دفتر کے اندر ہی راک کلائمبنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

Google magnificent offices worldwide

Google magnificent offices worldwide

 

پیرس آفس کے اندر سرخ رنگ کی ایک چمکدار گاڑی عملے کی منتظر رہتی ہے۔

اگر کوئی کام کرتے ہوئے تھک جائے تو شکاگو کے گوگل آفس میں آرکیڈ گیمز اور دیگر تفریحی سہولیات موجود ہیں۔

ماسکو میں کام کرنے والے ٹیبل ٹینس اور فٹبال کو ایک لکڑی سے بنے کمرے کے اندر اکثر کھیلتے

Google magnificent offices worldwide

Google magnificent offices worldwide

 

ہیں۔

وینس بیچ آفس میں ماضی کی مقبول آرکیڈ گیمز اور پول ٹیبل وغیرہ عملے کو تازہ دم ہونے کے لیے دی گئی ہیں۔

رائٹرز فوٹو

 

اس دفتر کا داخلی دروازہ بھی بہت منفرد ہے اور لوگ ایک عظیم الجثہ دوربین سے گزر کر اندر داخل

Google magnificent offices worldwide

Google magnificent offices worldwide

ہوتے ہیں۔

ٹورنٹو میں گوگل آفس میں کام کرنے والے چھت پر گولف سے محظوظ ہوتے ہیں۔

گوگل کے صدر دفتر میں اپنا سینڈ والی بال کورٹ بھی موجود ہے مگر وہاں دوپہر کو قیلولے کے لیے نیپ پوڈ بی رکھا گیا ہے جو کہ روشنی اور آواز کو مکمل طور پر بلاک کردیتا ہے۔

رائٹرز فوٹو

 

اسی طرح سوئمنگ پول بھی لوگوں کا منتظر رہتا ہے۔

نیویارک میں گوگل کا دفتر اتنا بڑا ہے کہ وہاں کام کرنے والوں کو ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے ان اسکوٹرز کی ضرورت پڑتی ہے۔

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں گوگل آفس میں پوری راک کلائمبنگ وال موجود ہے۔

رائٹرز فوٹو

 

یہاں ایک اندار اور جدید لائبریری بھی موجود ہے جس میں آتشدان اور ایک خفیہ کمرہ بھی رکھا گیا ہے۔

 

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website