counter easy hit

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتی مدت ختم ہوتے ہی نیا بحران

پشاور: ٹی بی، کینسر، گردوں کے ڈائیلاسز اور آنکھوں کے آپریشن میں استعمال ہونے والی دوائی، درد، بخار، دمہ، سمیت 50 کے قریب ادویات کی فراہمی اور تیاری بند کردی گئی ہیں جس New crisis as per the end of the PTI government term in Khyber Pakhtunkhwaکے باعث پشاور میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہیں سرجیکل آلات کی قلت پہلے سے پیدا تھی ادویات کی قلت پیدا ہونے کے باعث ایرانی اور انڈین ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ادویات ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر ان ادویات کی تیاری بند کردی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اہم ترین ادویات کی قیمتوں میں ادویات ساز کمپنیوں نے 20 سے 100 فیصد اضافہ کی درخواست کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس پر ادویات ساز کمپنیوں نے مختلف جان بچانے والی سمیت دیگر پچاس ادویات کی سپلائی اور تیاری بند کردی ہے ادویات ساز کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے انہیں ادویات کی سپلائی نہیں ہورہی ہے۔ اور کمپنیاں ان ادویات کو تیار نہیں کررہی ہے پچاس سے زائد ادویات صوبائی دارلحکومت پشاور کی مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہے۔