counter easy hit

مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن سے نہیں، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اسلیے پاکستان بند کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کابل اور وسطی ایشیا تک پہنچ رہا ہے، نہ لاہور بند ہوگا اور نہ فیصل آباد، پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، عمران جیسے شخص سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، عمران خان پاکستان کو ڈبونے کیلیے سازش کا حصہ بنے تو سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے ایٹمی قوت کو للکارنے والوں کو مکمل جواب دیا جائے گا

کیا عمران خان سمجھتے ہیں کہ اس اعلان پر خاموشی اختیار کرینگے عمران خان نے 16 دسمبر 1971 کی تاریخ دہرانے کا اعلان کیا ہے، شہروں کو بند کرینگے تا کہ مریض اسپتال اور طالبعلم اسکول نہ جاسکیں، عالمی میڈیا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2015 میں بڑے شہر بندہ وجائیں گے، عالمی میڈیا نے 2 سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ 2015 میں پاکستان ناکام ریاست بن جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔