counter easy hit

خود کومنوانے والے فنکارہی آئیڈیل بنتے ہیں،

Neelam, Munir were ,saying, Ahsan , Khan, is Ideal Actor,

Neelam, Munir were ,saying, Ahsan , Khan, is Ideal Actor,

لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں ایسے فنکار بہت کم ہیں جو اپنی فنی صلاحیتوں کوکسی ایک شعبے میں تک محدود نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پراداکاری کیساتھ ماڈلنگ اورمیزبانی میں بھی ہمیشہ نمایاں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے فنکارہمیشہ لوگوں کے آئیڈیل بنتے ہیں۔ ان باصلاحیت فنکاروں میں ایک نام احسن خان کا بھی ہے جنہوں نے اپنے فنی سفرکے دوران فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئے ایک اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔۔ نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ ٹی وی پرکام کیا لیکن سلوراسکرین کے لیے بننے والی فلم میں کام کرنے کا جوتجربہ مجھے حاصل ہوا، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوسکا تھا۔ وہ ایک مکمل فنکاراوربہترین انسان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں احسن خان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔