counter easy hit

سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائی کی خواہش پوری نہ کرسکے

Salman, Khan,

Salman, Khan,

سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان کی خاص درخواست کے باوجودان کی نئی ریلزشدہ فلم ’’تیر انتظار‘‘ کی سپیشل سکریننگ کے لئے وقت نہیں نکا ل سکے ۔سلو بھائی آج کل اپنی نئی آنے والے فلم’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیںجبکہ اس کے ساتھ ہی وہ ’’ریس 3‘‘کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ارباز خان نے فلم ’تیرا انتظار‘ میں مرکزی کردار کیا اور ان کے مدمقابل’’ سنی لیون‘‘ ہیں جب کہ ارباز سب سے پہلے اپنی فلم بھائی سلمان کو دکھانے کے خواہشمند تھے لیکن سلو میاں نے ان کی یہ فرمائش پوری نہ کرسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے سلمان کے لیے اپنی فلم ’تیرا انتظار‘ کی اسکریننگ رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے بڑے بھائیسے وقت نکالنے کا بھی کہا تھا لیکن فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تشہیر اور ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث وہ بھائی کو وقت نہ سکے۔فلم کی اسکریننگ میں شرکت نہ کرنے ارباز خان نے بڑے بھائی سے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن فلم کی نمائش کے بعد بھی وہ سلو میاں کے لیے اسپیشل اسکریننگ رکھنے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب فلم ’تیرا انتظار‘ نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔