سامیعہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت کے لیے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

Naz Shah member of parliament letter to the prime minister for the Samiya murder case
ناز شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے قانونی کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سامیعہ شاہد کے لواحقین کو انصاف دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ واضح رہے کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کی رہائشی سامیعہ شاہد کو گزشتہ سال جولائی میں قتل کر دیا گیا تھا اور سامیعہ شاہد کا سابقہ شوہر چودھری شکیل قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔








