counter easy hit

ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز، عمران خان

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت میں نواز شریف نے لندن فلیٹس کو بیٹوں کی ملکیت ظاہر کیا اور کہا کہ پتہ نہیں پیسہ کہاں سے آیا؟ سابق وزیرِاعظم کا موقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے، انہوں نے قطری خط سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی۔

عمران خان نے ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرِاعظم کے موقف کو مضحکہ خیز اور باعث شرم قرار دیدیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے الزام لگایNawaz Sharif's statement in the field of eunuch case is ridiculous, Imran Khan کہ نواز شریف نے عدالت میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیٹوں کی ملکیت تسلیم کر لیا لیکن رقم کے ذرائع سے لاعلمی ظاہر کی، تین بار کے منتخب وزیرِاعظم کے لئے یہ شرم کا مقام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے رہے کہ ان کے بیٹوں پر پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ بچوں کو بیرونِ ملک شہریت دلوائیں، لوٹی دولت منتقل کریں، پھر کہیں پتہ نہیں پیسہ کہاں سے آیا؟ عدالتوں کے دو سال ضائع کرنے کے بعد منی لانڈرنگ کی کیا خوب مضحکہ خیز توجیح پیش کی گئی ہے۔