چنیوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک، انسینریٹر اور تعمیرنو کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ کہتے ہیں عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر مریضوں نے شہبازشریف کی شعبہ صحت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے اوپی ڈی، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔








