counter easy hit

نواز شریف جو مرضی کریں، ان کی اندھیری رات ڈھل چکی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف انتخابات کا بائیکاٹ کریں یا جو مرضی کریں اندھیری رات اب ڈھل چکی ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’2013 کے عام انتخابات میں ہم نے سوچا ہی نہیں تھا کہ دھاندلی ہوگی اور آر اوز دھاندلی میں کردار ادا کریں گے، کیونکہ چیف جسٹس کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے لیے بھرپور مہم چلی تھی اور ہم سب نے تحریک چلائی تھی، ہمیں یہ امید تھی کہ آزاد چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے کسی کی دھاندلی کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ انتخابات کے بعد تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہو، لیکن کہا گیا کہ میں جمہوریت کے خلاف ہوں، آج یہی نواز شریف پری پول دھاندلی کی آواز اٹھا رہے ہیں، نواز شریف کی سوچ یہ ہے کہ اگر ایمپائر نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو دھاندلی ہوئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف انتخابات کا بائیکاٹ کریں یا جو مرضی کریں اندھیری رات اب ڈھل چکی ہے اور ان کی سابق حکومت ملک کو اس حالت میں لے آئی ہے کہ جو بھی حکومت سنبھالے گا اس کے لیے مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوں گے۔‘

نگراں حکومت کے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’یہ تو عام انتخابات کے بعد ہی واضح طور پر کہا جاسکے گا کہ نگراں حکومت صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہی یا نہیں، لیکن دیگر جماعتوں کی طرح نگراں حکومت سے ہمیں بھی تحفظات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں جس طرح کا غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ آنا چاہیے تھا وہ نہیں ہے۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website