counter easy hit

نواز شریف کی احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کے لئے درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ریفرنسز کیخلاف اور 3 ریفرنسز کو ایک میں تبدیل کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے لہذا ٹرائل روکا جائے: درخواست میں موقف

Nawaz Sharif submit application in Accountability Court to stop the trialاحتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کے لئے نواز شریف نے نئی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ میں ریفرنسز کیخلاف درخواست دی ہوئی ہے، 3 ریفرنسز کو ایک میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔ واضح رہے نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔