counter easy hit

پاکستان کے مفاد کیلیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں، نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔اسلام آباد میں فاٹا Nawaz Sharif is facing difficulties for the interest of Pakistanیوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام آئین پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے، اس فیصلے کے بعد فاٹا کے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے 25 جولائی کو فاٹا میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں تاہم امید ہے آپ حالیہ بلوچستان اسمبلی ارکان والا کردار ادا نہیں کریں گے، آپ یقینا ایسا کردار ادا کریں گے جو پورے پاکستان کے لیے باعث تقلید ہو جب کہ فاٹا کے ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کے اسمبلی میں پیکج پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے سے خطے کے کئی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، بنگلا دیش بھی آج ہم سے معاشی ترقی، تعلیم اور صنعت سمیت ہر شعبے میں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا ان انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے تاہم پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔