counter easy hit

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔

Nawaz Sharif elected the PML N president without any oppositionسابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی صدارت کے لیے نواز شریف کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔ پارٹی کی جانب سے ریٹرننگ افسر امیر افضل مندوخیل کو مقرر کیا گیا تھا۔ (ن) لیگ کی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی اور کونسل اجلاس کنونشن سینٹر میں ہو گا جب کہ نوازشریف بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹر طارق فضل چودہری اور رانا محمد افضل  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جسے الیکشن کمشنرنے درست بھی قرار دے دیا تھا۔  کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ساڑھے 10 بجے پولنگ کی گئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی (ن) لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات کرائے جانے پر پارٹی کا انتخابی نشان “شیر” بحال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی۔