counter easy hit

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت  38 ڈگری سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

Forecasting of hot temperatures in Karachiمحکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود سے صاف میں تبدیل ہوجائے گا اور موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، سمندر کی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے  تاہم جمعے کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔