counter easy hit

بریکنگ نیوز: جیل میں قید میاں نواز شریف کو اچانک بڑا ریلیف مل گیا ؟ (ن) لیگی کارکن اور لیڈر اللہ کا شکر ادا کرنے لگے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کیلئے اچھی خبر آگئی، نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب کی حراست میں واک کی سہولت اور گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی ہے ۔ نواز شریف نیب میں ڈے کیئر سنٹر میں قید ہیں اور انویسٹی گیشن روم موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے گزشتہ روز ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے میں گھر سے کریلے گوشت، چکن شوربہ، سٹیم روسٹ، ابلے چاول، ٹوسٹ، دودھ اور پھل بھجوائے گئے جبکہ دہی کشمیری چائے اور لسی بھی مینیو میں شامل تھی۔اس کے علاوہ نواز شریف کو نیب حراست میں واک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم صبح اور شام ایک ایک گھنٹہ چہل قدمی کرتے ہیں۔ قائد ان دنوں ڈے کیئر سنٹر کے باہر بڑا سا لان ہے جس میں سابق وزیراعظم کیلئے میز، کرسی اور چھتری کا انتظام موجود ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف صبح اور شام اپنے قید خانے سے باہر لان میں آتے ہیں اور گھنٹہ گھنٹہ واک کرتے ہیں اور لان میں بیٹھ کر کتاب یا پھر قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں۔ نواز شریف کے حراست کے کمرے کے پاس پی آئی سی کی ایمرجنسی گاڑی موجود ہے جس میں ڈیوٹی پر 3 ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان کا چیک اپ کیا جا سکے۔ نیب کا ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرتا ہے۔ ڈے کیئر سنٹر کے باہر 4 پولیس جوان ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں اور ڈے کیئر سنٹر کی چھت پر بھی سکیورٹی کا سخت انتظام موجود ہے، سرچ لائٹس لگا کر رات بھر فول پروف سکیورٹی کا بندوبست ہے۔

Nawaz Sharief, Got, relief, in, Prison, PMLN, and, party, members, supporters, thanked

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website