counter easy hit

اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل و کرم فرمایا ہماری1500 ووٹوں کی لیڈ ہے: نوابزاد ہ طاہر الملک

9596941 (5)گجرات( نمائندہ خصوصی) یونین کونسل اجنالہ سے کامیاب ہونے والے چیئرمین نوابزادہ طاہر الملک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل و کرم فرمایا ہماری1500 ووٹوں کی لیڈ ہے، گاؤ ں اجنالہ میں ہم 165 سے زائد کی لیڈ لیکر کامیاب ہوئے ، یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ، ہم نے الیکشن مہم کا آغاز عجز و انکساری سے کیا تھا، دشنام طرازی کی سیاست نہیں کرتے، مخالفوں سے بھی احترام کا رشتہ قائم ہے ، انشاء اللہ یونین کونسل اجنالہ میں تعمیر وترقی کے کام ریکارڈ مکمل کرائیں گے