counter easy hit

پاک بحریہ کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ضرب میزائل کا کامیاب تجربہ

Navy successfully

Navy successfully

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کا عزم ، ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا
کراچی (یس اُردو) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کا ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارکرنے والے میزائل ضرب کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔پاک بحریہ ترجمان کے مطابق میزائل ضرب کو ساحلی علاقے سے فائر کیا گیا جس نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ میزائل لانچنگ کے اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو ا ہے ۔ یہ نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے ۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ ضرب میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کی حربی تیاریوں کی مہر ِ سند ہے جو ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے ۔ نیول چیف اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے اس کامیاب تجربے میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور میزائل بیٹری کے عملے کو مبارک باد دی ۔