counter easy hit

پاناما لیکس ، اپوزیشن کا ڈیوڈ کیمرون کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

David Cameron

David Cameron

ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد مسترد
لندن (یس اُردو) پاناما لیکس پر عالمی سطح پر بھی رد عمل جاری ہے ، ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے ، ادھر پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ پانامہ لیکس کے انکشافات سامنے آنے کے بعد ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق کمپنی کے ڈاکو منٹس اور سامان کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ دفاتر کو سیل کر دیا ہے ۔ آئس لینڈ کی پارلیمنٹ میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور پارلیمنٹ کی تحلیل کرنے کیلئے قرار دادیں پیش کی گئیں جسے پارلیمنٹ کے ارکان نے اکثریت کے ساتھ مسترد کر دیا ہے ۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے ڈیوڈ کیمرون کے والد کی سرمایہ کاری کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 2010 میں تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے