yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قومی اتحاد اور یک جہتی

Yes 1 Webmaster April 6, 2015 1 min read
National Unity
Share this:
National Unity
National Unity

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں
امت مسلمہ پر اگر نظر عمیق ڈالی جائے تو ہر جگہ فسادات ہیں، خون شرابے ہو رہے ہیں، ہر جگہ پر انانیت کے مسئلہ نے سر اٹھا رکھا ہے، ان تمام نقصانات کی اساس اور جڑ فرقہ واریت ہے۔ اسلام سے قبل سارا عرب قبائل میں بٹا ہوا تھااور یہ قبیلے آپس میں لڑتے جھگڑتے تھے، ان میں میل جول کے بجائے دشمنی اور یک جہتی کے بجائے اختلافات تھے ان سب کا مشترکہ مذہب بت پرستی تھا لیکن اس معاملے میں بھی ان میں یک جہتی اور اتحاد نہ تھا،ہر قبیلے نے اپنا اپنا بت الگ گھڑ رکھا تھایہاں تک کہ ان کی مشترکہ عبادت گاہ کعبہ تک میں تین سو ساٹھ بت رکھے ہوئے تھے،اس اختلاف کا نتیجہ تھا کہ وہ ذرا ذرا سی بات پر لڑتے جھگڑتے رہتے تھے، وہ فطرتاً بہادر تھے لیکن ان کی ساری شجاعت وبہادری اپنے ہی قوم کو تباہ کرنے میں استعمال ہوتی تھی۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان میں نبی اکرم کو مبعوث فرمایا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو توحید کا بھولا ہوا سبوق واپس یاد دلایا جب انہوں نے کلمہ توحید پڑھ لیا تو سب کا معبود بھی ایک ہو گیا، رسول بھی ایک، منزل بھی ایک ہوگئی، راستہ بھی ایک اور قبیلہ بھی ایک ہو گیا۔معبود علیحدہ علیحدہ تھے تو زندگی کے مقاصد بھی جدا جدا تھے،جب سب نے خدائے وحدہ لا شریک کو معبود بنایا تو سب کا ایک ہی مقصد ٹہراخود نیک بننا اور دنیا میں بھلائی پھیلانا اور برائی کا قلع قمع کرناان کا مشغلہ بن گیا تھا۔اسی اتحاد و یک جہتی کی بدولت وہ دشمنوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے اور آپس میں ایک دوسرے پر جان نثار کرنے والے بھائی۔

منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہے سب کانبی دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآ ن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
جب بھی دنیا کے کسی علاقے کے مسلمانوں نے اپنے اندر اتحاد ویک جہتی پیدا کی اور ایک مقصد متعین کر کے اللہ کی رضا کے لیے متحدہ کوشش کی ، اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی عطا فرمائی۔پاکستان کا حصول کچھ اتنا آسان کام نہیں تھا لیکن جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے یک جہتی کا مظاہرہ کیاتو ہندوئوں اور انگریزوں دونوں کی مشترکہ مخالفت کے باوجود مسلمانوں نے ایک آزاد ملک حاصل کر لیا، نہ صرف حاصل کر لیا بلکہ اس کی حفاظت بھی کی اور اس کو ترقی بھی دی۔ 1965ء میں ہندوستان نے حملہ کیا تو اس کی پانچ گناہ قوت کو اسی یک جہتی کے بل پر خدا کے سہارے منہ توڑ جواب بھی دیا۔ دشمن جب ہماری متحد قوم کے مقابلے میں آیا تو منہ کی کھا کر واپس گیا۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان کا مسئلہ صرف یہ نہیں کہ تنہا اس ملک میں وحدت کے علمبردار ہوبلکہ اس وقت پوری دنیا کے سیاسی نقشے میں اسلامی وحدت کے ہم دعویدار ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔ اگر ہم وحد ت سے دستبردار ہوجائیں گے تو ہمار املک بھی لسانی ، تہذیبی جھگڑوں اور پرانی اور علاقائی تہذیبوں کے احیا ء کے فتنوں سے بھر جا ئے گا مثلًا یہ جذبہ کہ مسلمانو ں کی آمد سے پہلے قدیم تہذیب کو زندہ کیا جائے تو پھر اس وطن کا خداہی محافظ ہے ،اس سے انکا ر نہیں کہ اب ا س قسم کے کئی فتنے ملک کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں ۔اس لئے اس ملک کے مختلف عناصر ترکیبی کو جو چیز مربوط کرتی ہے ،وہ ہے وحدت ایمانی ،وحدت عقیدہ اوراخوت ،اگر نئی وحدتیں قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو ذلت مقدر ہوگی جیسے کہ اقبا ل نے پہلے خبردارکیا۔

بتان رنگ و بو کو توڑ کر ملت میں گم ہو جا
نہ ایرانی رہے باقی نہ تورانی نہ افغانی
اب ہمیں اتحاد و یک جہتی کا کی قدروقیمت کا اچھی طرح اندازہ ہوگیاہے اور ہم نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ آئیندہ ہم علاقوں اور فرقوں کی بنیاد پر سوچنے کے بجائے ہر معاملہ میں قومی بنیاد پر سوچیں گے اور اپنے دشمن کو ہر گز یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے اندر مختلف بہانوں سے اختلاف پیدا کر کے ہماری قومی یک جہتی اور ہمارے قومی اتحاد کو ختم کر دے۔قارئین کرام آئیے ہم عہد کر لیتے ہیں کہ جو شخص خواہ وہ ہمارا عزیز اور دوست کیوں نہ ہو،قومی اتحاد کے خلاف بات کرے گا، اس کو اپنا بدترین دشمن تصور کریں گے اور اپنی یک جہتی اور اتحاد کو برقرار رکھ کر اس کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ موجودہ دور کا یہ اہم ترین موضوع اب تک ہماری مکمل توجہ کا طلب گار ہے اور اس موضوع پر مشتمل اور سنجیدہ کام کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے اور شاہدیہی وجہ ہے کہ آج ملت اسلامیہ لسانی مساوات کاشکار ہے۔ ہمارے جن مسلمان بھائیوں میں یہ Virus سرایت کر چکا ہے ان کی اصلاح کرنا بھی بلامبالغہ ہمار فرض ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی ادائیگی کرنے والا بنادے۔امین

Rizwan Ullah Peshawari
Rizwan Ullah Peshawari

تحریر: رضوان اللہ پشاوری
rizwan.peshawarii@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post سب سے پہلے پاکستان
Next Post پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
Hanging

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.