counter easy hit

قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی

Pakistani Team

Pakistani Team

پالی کیلے : واقعی پاکستان نے لنکا ڈھا دی آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے ہرا کر صرف سب کے دل نہیں جیتے بلکہ رینکنگ میں بھی زبردست ترقی پائی ہے۔ قومی ٹیم نے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی حاصل کر لی۔

رینکنگ ٹیبل پر پاکستان چھٹے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے پاکستان ستانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا۔ کیا شاندار کارکردگی دکھائی کہ ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ سرفہرست اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ چوتھے اور روایتی حریف بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔ بابائے کرکٹ انگلینڈ کی چھٹی پوزیشن ہے۔