وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے،قوم کو مل کردہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے،یہ وقت اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کا ہے۔
لیپ ٹاپس کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلبا اور طالبات کو ان کا حق دیا ہے،ہونہار طلباء کو مزید لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا صوبائی حکومت کا مشن ہے۔








