yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

اگر جواں ہوں میری قوم کے جسور و غیور

Yes 1 Webmaster August 10, 2015 1 min read
Pakistani Nation
Share this:
Pakistani Nation
Pakistani Nation

تحریر: آمنہ نسیم
علم رنگ وبو میں اقوام وملت کی ترقی و کامرانی کا راز کسں بات میں پنہاں ہے َ؟اگر ہم تھوڑی دیر سوچ و بچار اور فکرو تدبر سے کام لیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ ان کی ترقی و کامیابی کا بھید افراد کی اجتماعی کاوش میں پوشیدہ ہے۔ قومیں چونکہ افراد سے مل کر بنتی ہیں اس لیے جب قوم کا ہر فرد محنت و مشقت کو اپنا شعار بنالے تو ترقی ان کے لیے قدم چومنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

دنیا میں کامیابی حاصل کرنا مقصود ہو تو سکون اور تساہل کو چھوڑ دینا چاہیے۔زمین میں مہکتے گلاب پیدا کرنا مقصود ہو توپھر انسان کو اپنا لہو بھی بہانا پڑ جائے تو تعجب کی بات نئیں ہے۔مسلمان نوجوان قوم کی امیدوں کا سہارا ہوتاہے۔اس کا چباب برق کی طرح ہے اور وہ بلند پرواز ہے مسلمان موت سے نئیں ڈرتا ہے بلکہ موت مسلمان سے ڈرتی ہے دراصل جذبہ صادق ہو تو نوجوان میں بے پناہ قوت پیدا ہوجاتی ہے۔ اور یہ قوت انسان کو نئی دنیاوں کی دریافت کے لیے اکساتی ہے۔ جذبہ صادق انسان میں اتنی قوت پیدا کردیتا ہے کہ فرہاد کی طرح پہاڑ کاٹنے کی بجائے پورے سلسلہ کوہ ہی کو اٹھا کر لے جاتا ہے۔وہ ستاروں پر کمندیں ڈالتا ہے اور نئے جہاں دریافت کرتا ہے۔ مجاز نوجوان کو امیرانہ طریق کا شائق نئیں دیکھنا چاہتا۔ وہ قوت اور تیز رفتاری کو پسند کرتا ہے۔
اگر جواں ہوں میری قوم کے جسور و غیور
قلندری میری کچھ کم سکندری سے نئیں

خوش قسمتی محنت کی اولاد ہے اپنی تعمیر آپ کرنے والا اپنے خالق کی پرستشں کرتا ہے۔ قسمت خوشحالی کے وعدوں پر ہی ٹال دیتی ہے۔ لیکن محنت سے آسود حالی آتی ہے۔وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو محنت اور استقلال کو اپنا شعار بناتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئلوں کی سیاہی اسی وقت دور ہوتی ہے جب وہ آگ میں داخل ہوں۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب خون پسینہ ایک ہوتا ہے۔تب کہیں گوہر مقصودہاتھ آتا ہے۔جوشں ایمانی کے ساتھ ساتھ محنت و استقلال کادرس دیتا ہے اور انسان کو عملی طور پر محنت کے لیے ابھارتا ہے۔

Hard Work
Hard Work

کامیابی کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ قوم کو اپنے نوجوان پر فخر ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ اس عالم رنگ و بو میں اقوام عالم کی کامیابی کا راز جرات اور حوصلہ مندی میں ہی پنہاں ہے۔ تھوڑی دیر سوچ و بچار اور فکرو غور سے کام لیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان کی ترقی اور کامیابی کا بھید نوجوانوں کی اجتماعی محنت اور کوششں میں پوشیدہ ہے۔ جب قوم کا نوجوان محنت کو اپنا شعار بنالے تو ترقی اس کے قدم چومنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ جسں قوم وملت کے نوجوان محنت کے عادی ہوں وہ قوم کبھی نامراد نئیں ہوسکتی۔ ملت اسلامیہ میں جب تک فرد شان اسلام موجود رہے یہ قوم بلندی سرفرازی کی اعلی منازل طے کرتی رہی اور ہر سو عالم میں اس کی شان و شوکت کے ڈنکے بجتے رہے۔ تاریخ اسلام کی ورق گردانی سے ہمیں سینکڑوں جاں نثار ان اسلام ستاروں کی طرح جگمگاتے نظر آئے جنہوں نے اسلام کے لیے قربانیاں دیں۔

تاریخ زبان حال سے پکارپکار کر کہہ رہی ہے کہ جس قوم نے محنت کو چھوڑ کر عیش کوشی کو اپنا شعار بنایا اور تیغ و سناں کو چھوڑ کر طاوس ورباب کو اپنی زندگی بنالیا وہ قوم صحفہ ہستی سے مٹ گئی۔ہمارے نوجوان کو قرن اولی کے نوجوانوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنے اندر اسلاف کی دائمی عزت بحال کرنی چائیے۔نوجوان کی جوانی قوم کی امانت ہے۔قوم کی نظریں نوجوانوں پر لگی ہوئی ہیں۔وہی اس کی امیدوں کا سہارا ہے لہذا ضروری ہے کہ ملت کی سرفرازی کے لیے اس خارزار جہاں میں گلاب پیدا کرنے چاہیئں۔اسی سے قوم مسلم کا وقار بلند ہوسکتا ہے۔

Pakistani Youth
Pakistani Youth

نوجوان کامیابی وکامرانی کیلیے اپنی جوانی کو ایسا اچھوتا بنالے کہ ستارے اس کے راستے کی دھول بن جائیں۔ وہ ستاروں پر کمندیں ڈالیں بلکہ ستاروں سے آگے کی بلندیوں کو بھی چھولے اور دنیا پر واضح کردے کہ مسلمان نوجوان ان بلندیوں کا حامل ہوا کرتاہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ طاغوتی طاقیتں اسلام کو مٹانے کے لیے ہمیشہ برسر پیکارہی ہیں اور ان باطل طاقتوں نے اسلام کو مٹانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی لیکن مسلمان نوجوان نے ہمیشہ جرات، اصول پرستی، دوستی،فرضی شناسی،سیاسی بصیرت،رجائیت پسندی،مستقل مزاجی،ایثارنفسں اور حق گوئی و بے پاکی سے کام لیا۔
یہ شہادت گہ الفت میں قدم رکھنا ہے
نہ مال غنمیت نہ کشور کشائی

اگر باطل کی قوتوں کو ختم کرنے کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بطور نذرانہ دینا پڑے تو اس سے گریز نئیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسی قربانی رائیگاں نئیں جاتی۔مسلمان ہونا کوئی آسان کام نئیں ہے۔قرآن پاک میں ہے کہ اللہ کے دوست کبھی خوف وحزن کا شکار نہیں ہوئے بلکہ وہ موت کاخندہ پیشانی سے خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ فنا دراصل ان کے لیے بقائے دوام کا پیغام ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ”خدا کی راہ میں قتل ہونے والوں کو مردہ مت کہو وہ تو زندہ ہیں مگر انھیں اس کاشعور نہیں “

Pakistan Young
Pakistan Young

اے میرے وطن کے نوجوانوں اگر تیرے لہو کی بوندیں حق و صداقت کی پاسداری کے لیے زمین پر گر پڑیں تو تجھے اس وقت کا غم نہیں کرنا چاہیے۔ حق طلبی، نصرت دین، استقلال، صبرو رضا، توکل اور جوش و جذبے کے ساتھ باطل کی قوتوں سے ٹکرا جانا چاہیے یقینا تیرے لہو کی بدولت خارزار جہاں میں بھی گلاب پیدا ہوں گے۔ تیری قربانیاں رنگ لائیں گی۔خون کا نذرانہ دے کر ہی گلشن ہستی کو سینچا جاسکتاہے۔ کیونکہ اس حقیقت پر مہر تصدیق ثبت ہوچکی ہے کہ
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد

تحریر: آمنہ نسیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
National Majlas Mashawart
Previous Post احوال ” قومی مجلس مشاورت ” کا
Next Post پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.7 ریکارڈ
Earthquakes

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.