counter easy hit

ناتھن لیون نے بنگلادیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

چٹاگانگ: آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
Nathan Lyon broke 130 years old record during the series from Bangladesh

Nathan Lyon broke 130 years old record during the series from Bangladesh

ناتھن لیون نے اس ٹور میں 22 وکٹیں لیں جو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کسی بھی آسٹریلوی کے سب سے زیادہ شکار ہیں، 1887 میں2ٹیسٹ کی ایشز سیریز میں جے جے ویرس نے 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیون نے اب 2 میچزکی سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹوں کے ریکارڈ پر مرلی دھرن کے شریک بن چکے ہیں جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز میں سب سے زیادہ 23 شکارکا اعزاز رنگانا ہیراتھ کے پاس ہے۔ لیون نے دوسرے ٹیسٹ میں 154 رنز کے عوض 13 وکٹیں لیں جوکسی بھی آسٹریلوی بولر کی ایشیا میں بہترین میچ پرفارمنس ہے، انھوں نے اسٹیو اوکیف کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے رواں برس کے شروع میں بھارت کیخلاف پونے میں 70 رنز کے عوض 12 وکٹیں لی تھیں۔ لیون نے دوسری مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا ہے۔