counter easy hit

ناصر جمشید کو تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

آکلینڈ (یس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جو چاہتے ہیں کہ ٹیم میں نیا پلان آئے وہ یہ بتا دیں کہ کیا کریں۔ کیا محمد عرفان کو اوپنگ کروا دیں؟۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اوپنر ناصر جمشید کی خراب کارکردگی کے باعث ان کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں جبکہ حارث سہیل کی ایڑھی پر سوجن ہے۔

انھیں کھیلانے یا نہ کھیلانے کا فیصلہ کل کریں گے۔ واضع رہے کہ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہوں نے بیٹنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔

مصباح الحق نے بتایا کہ فاسٹ بائولر محمد عرفان مکمل فٹ ہیں اور کل کا میچ کھلیں گے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے کپتان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلئرز، عرفان کو تیز کھیل کر دکھائیں۔ پاکستانی ٹیم کو ڈرنے ضرورت نہیں، ہمارا فاسٹ اٹیک بہت بہتر ہے۔