yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میں ہوں گدائے کوچہ اے آل نبیۖ

Yes 1 Webmaster November 28, 2015 1 min read
Share this:
Peer Syed Naseer Ud Din Naseer
Peer Syed Naseer Ud Din Naseer

تحریر: طارق پہاڑ
دیکھے تو مجھ کو نار جہنم لگا کے ہاتھ نعت گو شاعر پیرانِ پیر حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا دو روزہ عرس مبارک مورخہ 29,30 نومبر بروز اتوار سوموار گولڑہ شریف میں شایانِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ جبکہ جامعہ سعیدیہ کروڑ لعل عیسن میں آپ کا عرس 4 دسمبر بروز جمعہ کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ آپ کی خصوصاً نعتیہ شاعری حضور نبی کریمۖ سے محبت اور سچائی کا امتزاج ہے۔

نعت اور منقبت کو عشق و مستی کا رنگ دینے والے اردو اور فارسی کے مایہ ناز شاعر اور مخلوق خدا کو خدا شناسی کی منزل کا رستہ دکھانے والے ممتاز عالم دین و مذہبی رہنما پیر سید نصیرالدین نصیر ان گنی چنی ہستیوں میں سے ایک تھے جن کا نام عہد حاضر میں بڑے ادب و احترام کے ساتھ لیا جاتا اور تمام مسالک کے لوگ آپ کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔ آپ 1949 ء میں گولڑہ شریف (راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حضرت غلام معین الدین گیلانی المعروف بڑے لالہ جی کے نام سے مشہور تھے جبکہ آپ کے دادا محترم حضرت سید غلام محی الدین المعروف بابو جی اور پاک و ہند کے مشہور و معروف پیشواء حضرت سید پیر مہر علی شاہ قدس سرہ العزیز جن کا ڈنکا رہتی دنیا تک بجتا رہے گاآپ کے پر دادا ہیں۔

آپ کو علم و معرفت کے تمام اسلوب حضرت سید پیر مہر علی شاہ کے آستانہ اور گھرانہ سے ملے۔ آپ نے علمی و ادبی ماحول میں آنکھ کھولی اور آپ نے علمِ تجویدو قرأت استادالقراء قاری محبوب علی لکھنوئی سے حاصل کیا اور سات لہجوں میں قرآن شریف کی تلاوت کرتے تھے۔ خوش اسحانی کی نعمت پانے کے سبب جب محافل میں تلاوت قرآن فرماتے تو ایک سماں بن جاتا تھا۔خود آپ کے بقول

Poetry
Poetry

زندہ کر دے جو دلِ مردہ کو اعجاز کے ساتھ
پڑھیئے قرآن کو اس سرمدی آواز کے ساتھ

اور تمام علوم دینیہ حضرت مولنا فتح محمد اور علامہ فیض احمد سے حاصل کیئے۔ پیر
نصیرالدین نصیر انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور شفیق ہونے کے ساتھ ساتھ روحانی فیض سے مالا مال شخصیت تھے ۔ جو کوئی بھی آپ سے ملتا تو آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پاتا۔ آپ کو آٹھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا اور آپ 28 کتابوں کے مصنف تھے۔ آپ نے متعدد تقاریر میں فرقہ بندی کے خاتمہ کیلئے تجاویز ہیش کیں اور فرماتے کہ قوم کو سنوارنے اور بگاڑنے میں دو گروہوں کا بڑا کردار ہوتا ہے جن میں علماء اور مشائخ شامل ہیں۔

اگر دونوں کے درمیان بہتری پیدا نہ ہو سکے تو پھر حکومت وقت جو کہ نہ صرف اسلامی ہو بلکہ ملک میں مکمل اسلامی نظام کے قیام اور فرقہ بندی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہو کر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔ آپ فرماتے کہ علمائے کرام فرقہ بندی میں ملوث ہیں۔ آپ نے فرقہ بندی کے حوالے سے ایک خوبصورت نعت لکھی جس کے دو شعر حسب ذیل ہیں۔

حاضر و ناظر و نور و بشر غیب کو چھوڑ
کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصیر

شکر کر وہ تیرے عیبوں کو چھپائے ہوئے ہیں
اب تو سرکار بھی میزان پہ آئے ہوئے ہیں

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

آپ عاملوں اور جعلی پیروں کے بارے میں بڑا واضع موقف رکھتے اور فرماتے کہ حضور نبی کریمۖ نے جادوگر عاملوں کے بارے میں دو ٹوک فرمایا کہ ایسے لوگوں کا کوئی ایمان نہیں ہوتا اور سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہی ہوتا ہے۔ آپ سیاستدانوں کے بارے میں فرماتے کہ اسلام کے نام پر سبز باغ دکھا کر حکومتیں کرنے والوں نے نہ تو آج تک اسلام نافذ کیا اور نہ ہی مخلوق خدا کو انصاف اور سستا روزگار فراہم کیا۔ اور سیاستدان الیکشن کے دوران وعدے کر کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد سب کچھ بھول جاتا ہے۔

اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ حکمران دوسرے اشاروں پر چلنے والے کٹ پتلی ہوتے ہیں۔ حضرت سید نصیرالدین نصیر نے جامعہ نصیریہ کے نام سے 2004 ء میں ایک اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹی جس میں قرآن و حدیث کی تعلیم اور نوجوان نسل کے عقائد کو درست سمت پر رکھنے کیلئے حضور اکرمۖ کی تعلیمات میں ڈھالنا اولین مقصد ہے۔ تا کہ نوجوان نسل ملک و ملت کے نفرت و تعصب ، فرقہ بندی ، دہشتگردی اور منافرت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر کے یکجہتی ، اخوت ، جذبۂ خدمت خلق اور باہمی ہم آہنگی جیسے نصاب بھی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے تکمیل کے مراحل سے ہمکنار فرمائے۔ آمین

آپ عقیدہ ختم نبوت اور قرآن پاک کی تعلیمات اور ترویج کیلئے ایک ٹی وی چینل قائم کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے تھے حضرت سید نصیرالدین نصیر اپنی نعتیہ شاعری اور تقاریر کے ذریعے مایوس و محکوم قوم کے نوجوانوں میں جذبہ تازہ اور رسول پاکۖ سے محبت ، عشق و مستی کی لو جلائے رکھتے اور تاریک و تنگ راہوں کو روشن و منور کرتے رہے اور اس نفسا نفسی اور کساد بازاری کے دور میں وہ اپنی ذات میں انجمن تھے ۔ آپ کے کتب خانہ میں نایاب اور چیدہ کتب پر مبنی وسیع لائبریری آپ کے علم و ذوق اور مطالعہ کی نمائندہ ہے۔ محبت رسول اللہ ۖ آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی تھی۔

آپ فرماتے ہیں

مجھ پہ بھی چشم کرم اے میرے آقا کرنا
یہ تیرا کام ہے اے آمنہ کے در یتیم
مجھ پہ بھی محشر میں نصیر ان کی نظر پڑ ہی گئی

حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا
ساری امت کی شفاعت تنِ تنہا کرنا
کہنے والے اسے کہتے ہیں خدا کا کرنا

As Beautiful in Death as in life.
As Beautiful in Death as in life.

حضرت سید نصیرالدین نصیر دنیا میں اپنا کام مکمل کر کے 13 فروری 2009 ء کو اس جہان فانی سے آناً فاناً کوچ کر کے لاکھوں مریدین اور چاہنے والوں کو رنج و غم میں مبتلا چھوڑ گئے اور علم و عرفاں میں جلتا چراغ بجھ گیا۔ اس طرح سے چلے جانے سے بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا جو کہ پورا ہونا بہت مشکل ہے۔

تیرے بعد کیا بتائوں میرا حال کیا ہوا ہے
نہ کسی کا میں رہا ہوں نہ کوئی میرا رہا ہے

آپ کا دو روزہ عرس مبارک مورخہ 29,30 نومبر بروز اتوار سوموار سرزمین گولڑہ میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں جامعہ سعیدیہ کروڑ لعل عیسن میں مورخہ 4 دسمبر بروز جمعة المبارک آپ کا عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس سے جماعت اہل سنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

Tariq Pahar
Tariq Pahar

تحریر: طارق پہاڑ
tariq.mehmood.pahar@gmail.com
0301-7850800

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Indian Court
Previous Post بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہ
Next Post دہشت گردی مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا، افغان صدر
Ashraf Ghani and Pakistani Delegation Meeting

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.