counter easy hit

نریندر مودی نے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Narendra Modi took Prime Minister's oathنئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری میں کانگریس رہنمائوں اور غیر ملکی سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی،

تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔مودی کی پچھلی حکومت میں وزیر خارجہ رہنے والی سشما سوراج اس بار حکومت کی 24 رکنی کابینہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔نئی کابینہ میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ خرابی صحت کے باعث سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ نریندر مودی کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے اراکین میں 2014 سے بی جے پی کے سربراہ امیت شامل ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی صدر امیت شاہ کا نام اپنے نئے وزیر خزانہ کے طور پررکھا ہے۔امیت شاہ کا مودی کی کابینہ میں شامل ہونا ایک نئی چیز ہے اور انہوں نے بھی مودی کی ٹیم کے دیگر 57 وزرا کے ہمراہ حلف اٹھایا ہےاور وہ پہلی بار مودی کابینہ کا حصہ ہونگے،سشما سوراج اور ارون جیٹلی مودی کابینہ میں شامل نہیں ہیں،نرملا سیتھا رامن جوکہ مودی حکومت میں پہلی بار فل ٹائم وزیر دفاع ہونگی انہوں نے بھی حلف اٹھالیا،مودی کابینہ میں ایک اور نیا چہرہ سابق سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر ہیں۔روی شنکر پرساد نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے،کانگریس سربراہ کو شکست دینے والی سمرتی ایرانی نے بھی حلف اٹھالیا،مودی کی پچھلی حکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے راج ناتھ سنگھ نے بھی دیگر اہم وزرا کے ہمراہ حلف اٹھالیا ہے۔ جبکہ وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔صدارتی محل میں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں انتخابات میں 52 نشستیں جیتنے والی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔ان رہنمائوں میں تھائی لینڈ کے سفیر، کرغزستان کے صدر، بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحامد، سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا، موریشس کے صدر، نیپال کے وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم اور میانمار کے صدر شامل تھے۔اس کے علاوہ بالی ووڈ ستارے بھی صدارتی محل میں حلف اٹھانے والے وزرا کی تقریب میں شامل تھے ۔