counter easy hit

خالی دیواروں کو مجمع عام سمجھ کر ہاتھ ہلانے والا وزیراعظم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی چین کے ساتھ ملحق متنازعہ علاقے میں سرنگ کے افتتاح پر عوام الناس کے نہ ہونے کے باوجود ہاتھ ہلاتے رہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خالی سرنگ میں ہاتھ ہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے ان پر خوب تنقید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خالی سرنگ میں موجود ہیں اور ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مودی کو کسی سرنگ کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی پر سوار مودی جی ادھر ادھر دیکھتے ہوئے ایسے ہاتھ ہلا رہے ہیں جسے وہاں لاکھوں کا مجمع موجود ہو۔مودی نے جیسے ہی کیمروں کو دیکھا تو ہاتھ ہلانا شروع کر دیا اور یہ ظاہر کیا کہ لاکھوں لوگ ان کے خیر مقدم کے لیے موجود ہیں۔ ۔لیکن مکمل ویڈیو میں واضح ہے کہ سرنگ میں عملے کے علاوہ اور کوئی موجود ہی نہیں۔ نریندر مودی خالی دیواروں کو ہاتھ ہلاتے رہے اور ویڈیو بنواتے رہے۔

ویڈیو سامنے آئی تو صارفین نے بھارتی وزیراعظم کا خوب مذاق بنایا۔یہاں تکہ نریندر مودی کو ووٹ دینے والوں نے بھی مخالفت میں ٹویٹ کیے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی کئی موقوں پر مودی اپنا مذاق بنوا چکے ہیں۔جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ وہ پیسے دے کر اداکاروں سے اپنی تعریف کرتے ہیں۔ بھارت کی ایک صحافتی کمپنی نے اسٹنگ آپریشن کے دوران کئی بھارتی اداکاروں کی جانب سے رقم لے کر نریندر مودی کی تعریفیں کرنے کی حامی کا بھانڈا پھوڑ ا تھا۔مودی سرکار نے اسٹنھگ آپریشن کے دوران کئی بھارتی اداکاروں کو رقم دے کر نریندر مودی کی تعریف کروائی۔۔کوبرا پوسٹ کے نمائندے ایک ایک کر کے بالی وڈ کے اداکاروں اور گلوکاروں کے پاس گئے اور انہیں بی جے پی کے لیے سوشل میڈیا پر مثبت پروموشن کرنے کے لیے کہا گیا جس جیکی شروف، مہیما چوہدری،گلوکار میکا سنگھ اور راج پال یادیو سمیت کئی اہم اداکاروں نے حامی بھری۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website