counter easy hit

سی پیک منصوبوں کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کے اور ان کی ٹیم کی تیاری لائق تحسین ہے، عاصم باجوہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سی پیک منصوبوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی ٹیم کی گہری دلچسپی اور ہوم ورک قابل تحسین ہے، یہ بات چیئرمین سی پیک اتھارٹی میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کے بعد کہی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے ساتھ   ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  منصوبوں میں توانائی، روڈ انفراسٹریکچر، زراعت، صنعت، سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ زراعت کےمنصوبے جے سی سی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

very productive mtng with CM and his team, reviewed all projects, discussed future projects to be included in upcoming JCC,to be processed/prepared for next year. Must commend excellent homework&keenness by the KP team
وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے لیے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کر رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website