yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 میں تحریکِ انصاف کے اُمیدوار برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور نون لیگ کی سابق رکنِ قومی اسمبلی شذرہ منصب کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع

Web Editor June 15, 2018 1 min read
Nankana Sahib's National Assembly constituency NA 118 is expected to be a sharp competition between Tehreek-e-Insaf candidate Brigadier (R) Ejaz Shah and former member of the NN League, National Assembly Shizra Mansab
Share this:

ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 میں 25 جولائی کو تحریکِ انصاف کے اُمیدوار برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور نون لیگ کی سابق رکنِ قومی اسمبلی شذرہ منصب کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ اپنے والد رائے منصب علی خان کھرل کی وفات کے بعد ضمنی انتخاب میں حلقے کے لیے برن یونٹ کے قیام، سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا نعرہ لگا کر جیتنے والی شذرہ منصف اپنے زیادہ تر انتخابی وعدے پورے نہیں کرسکیں جس کے باعث عوامی حلقے عمومی طور پر اُن سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

Nankana Sahib's National Assembly constituency NA 118 is expected to be a sharp competition between Tehreek-e-Insaf candidate Brigadier (R) Ejaz Shah and former member of the NN League, National Assembly Shizra Mansabآئندہ انتخاب میں اُن کے مدِ مقابل میدان میں اُترنے والے اعجاز شاہ کا شمار سابق صدرِ پاکستان جنرل مشرف کے رشتے داروں اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے مشرف دور میں ننکانہ صاحب کو ضلع بنوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔2013ء کے عام انتخابات میں اعجاز شاہ رائے منصف علی کے مقابلے میں بطور آزاد اُمیدوار لگ بھگ 56 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس انتخاب میں انہیں صرف پانچ ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی تھی۔تاہم رائے منصب کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن میں جب وہ ایک بار پھر بطور آزاد اُمیدوار شذرہ منصف کے مقابلے میں الیکشن لڑے تو صرف 41 ہزار ووٹ حاصل کرتے ہوئے لگ بھگ 30 ہزار ووٹوں کے واضح فرق سے شکست کھا بیٹھے۔دوسری جانب انتخابی وعدے پورے نہ کر پانے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں چک نمبر 10 نوشہرہ کے باسیوں نے ضلعی پریس کلب کے سامنے شذرہ منصب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔کچھ عرصہ قبل شذرہ منصب نے ننکانہ شہر کے لئے سیوریج لائن کے فنڈز منظور کروا کر کام تو شروع کروا دیا تھا لیکن اب یہ منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہر میں نکاسیِ آب کا مسئلہ پہلے سے بھی ابتر صورت حال اختیار کر گیا۔اور تو اور پاکستان مسلم لیگ نون کے بچیکی سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری لعل خاں نے بھی شذرہ منصب کے مبینہ ناروا رویے سے تنگ آکر ان کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کے لیے اس حلقے سے کامیابی حاصل کڑا امتحان بن گیا ہے۔دوسری جانب برگیڈیئر اعجاز شاہ نے حلقے کے لوگوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔تحریکِ انصاف کا ٹکٹ ملنے کے بعد اعجاز شاہ مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں کالی بیڑ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ننکانہ صاحب کو ضلع بنوایا تب انہوں نے اور بہت سے منصوبے سوچ رکھے تھے لیکن بد قسمتی سے مشرف کی حکومت ختم ہو گئی اور وہ مزید کام نہ کر سکے۔اُن کے بقول اگر وہ جیتے تو وہ وہیں سے کام شروع کریں گے جہاں سے 2008ء میں چھوڑا تھا۔ اُن کا دعوٰی ہے کہ وہ ننکانہ صاحب میں گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈسٹرکٹ جیل اور ایئرپورٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔خیال رہے 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں برگیڈیئر اعجاز شاہ گروپ نے ناصرف ننکانہ شہر بلکہ ضلع بھر کی زیادہ تر یونین کونسلز سے کامیابی حاصل کی تھی۔علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی چیئرمین شپ بھی اسی گروپ کے پاس ہے جس سے اس کی مضبوطی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔تحریکِ انصاف اور نون لیگ کے اُمیدواروں کے علاوہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ قومی اسمبلی رائے شاہ جہاں بھٹی بھی اس حلقے میں مضبوط اُمیدوار گردانے جاتے ہیں۔اُن کا تعلق کھرل برادری سے ہے اس لیے اگر انہیں ان کی برادری سپورٹ کرتی ہے تو وہ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔دیکھتے ہیں کہ 25 جولائی کو عوام اپنا فیصلہ کس کے حق میں سُناتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Poor people should a;so remember in the Eid's happiness, well known social figure Mohammad Afrasyab
Previous Post عید کی خوشیوں میں غریب افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے، معروف سماجی شخصیت محمد افراسیاب
Next Post میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
My battle is with a powerful mafia who is active on every front of me, Former Speaker National Assembly Dr. Fahmida Mirza

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.