counter easy hit

برسی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات کے سلسلہ میں ننکانہ پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم

Nankana Ayaz

Nankana Ayaz

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)برسی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات کے سلسلہ میں ننکانہ پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے برسی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مو قع پر ضلع شیخوپورہ ، ضلع قصور،پی سی فاروق آباداور دوسرے اضلاع سے ایلیٹ فورس کی اضافی نفری لی گئی ہے جس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ممالک سے آنے والے سکھ یا تریوں سے نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہو ں نے کہا کہ وہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے،جبکہ برسی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات کے لئے 01ایس پی ،05ڈی ایس پی،06 انسپکٹر،24سب انسپکٹر،55اسسٹنٹ سب انسپکٹر،49ہیڈکانسٹیبل،491کانسٹیبل،15لیڈی کانسٹیبل اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔ڈیوٹی 03شفٹوں میں لگائی گئی ہے ، تقریبات کے لئے سات گرودوارجات کے گرد ونواح میں 03کارڈن میں ڈیوٹی ہے۔ گوردوارجات میں داخل ہونے والے زائرین کی چیکنگ واک تھرو گیٹ کے ذریعے کی جائے گی اور مانیٹرنگ کی لئے سی سی ٹی وی کیمر ے لگائے گئے ہیں،شہر کے بیرونی راستوں کو بیرئیرزاور خاردار تاریں لگائی گئی ہیں تا کہ روٹس کو کور کیا جا سکے۔شہر کے بیرونی راستوں میں محافظ ا سکواڈپنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی موبائلز24گھنٹے گشت کرتی رہیں گی ڈی پی او ننکانہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت او ر لاپر وائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔