counter easy hit

اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ کا دورہ۔

AC Punjab Mian

AC Punjab Mian

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ کا دورہ۔موڑ کھنڈا میں زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے والے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں۔ مٹن،بیف ،چکن کی اعلی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہاراے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے غلہ منڈی ننکانہ میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اے سی ننکانہ نے موڑ کھنڈا میں زائد قیمت پر اشیاء بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنرمیاں رفیق احسن نے ٹاؤن کمیٹی،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں خریداری کے لیے آئے صارفین سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں بارے دریافت کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر کا بھی جائزہ لیا۔دریں اثناء اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ رواں ماہ رمضان کے دوران اب تک 42ایف آئی آرز اورہزاروں روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے جبکہ گذشتہ 2روز میں 17ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں