counter easy hit

تحریک انصاف کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑنا چاہتی ہے ،نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستانی قوم زیادہ عرصہ تک حکمرانوں کے شاہی اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔ شریف برادران کو اپنی پوری ٹیم سمیت واپس جانا ہو گا۔ تحریک انصاف کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور کسی بھی صورت میں پاناما لیکس کے ایشو کو پس منظر میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی وطن عزیز کا مقدر بن چکی ہے اور انشائاللہ عمران خان کی قیادت میں یہ تبدیلی جلد آ کر رہے گی۔