counter easy hit

پیپلز پارٹی کا سیاسی رہنماؤں کیخلاف غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات وزیراعظم عمران خان کے ایما پر درج کئے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بے بنیاد الزام عائد کر کے نفرت پیدا کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی، وزرا کے مقدمات پر وزیراعظم عمران خان کی ناپسندیدگی جیسا بیان ایک مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا غداری ہے، عوام احتساب کے اس دہرے معیار کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف تاحال کچھ ثابت نہیں ہو سکا، اپوزیشن جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے ڈرنے اور پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website