counter easy hit

نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں، نعیم الحق کو معلوم نہیں ہوتا کہ ڈیٹا کیا ہے؟ فلاسفی پر جائیں توہمارا اسٹرکچر نئے لوگوں پر کھڑا ہے، جو 6 مہینے پہلے شامل ہوئے، وزیراعظم کو اچھے سے ادراک ہے، عمران خان عقلمند آدمی ہیں وہ نئے رکن یا پرانے کے چکر میں نہیں پڑتے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن چاہتی ہے۔حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ قانون سازی نہیں ہورہی ہے، ابھی، ابھی تک سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت بلاامتیاز انصاف چاہتی ہے۔ ہماری حکومت کسی بھی ادارے پر اثرانداز نہیں ہوتی۔ اپوزیشن جو کہتی محض پروپیگنڈا ہے، اپوزیشن پر کیسز ہم نے نہیں بنائے بلکہ یہ انہی کے ادوار میں بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس لیے کہا کہ اتنے لوگ جیل میں ہوں گے یہ ہمیں ان کے کرتوتوں سے پتا چلتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ میرے خیال میں نعیم الحق کو معلوم نہیں ہوتا کہ ڈیٹا کیا ہے؟ نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں۔ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو لوگ منتخب نہیں ہیں، انہیں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ 70 فیصد لوگ آخری چھ مہینوں میں شامل ہوئے۔ اگر نعیم الحق کی بات پر جائیں تو پھر تو ان سب کا پی ٹی آئی کی فلاسفی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا تحریک انصاف کا سیاسی اسٹرکچر نئے لوگوں کا ہے، نئے لوگوں سے پی ٹی آئی بنی ہے۔ جن لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کیا ہے وہ توچھ مہینے پہلے شامل ہوئے ہیں۔ کابینہ میں ایسے لوگوں کا وزیراعظم کو اچھے سے ادراک ہے۔ عمران خان عقلمند آدمی ہیں وہ نئے رکن یا پرانے کے چکر میں نہیں پڑتے۔