counter easy hit

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی لیڈی گاگا کی تقریر کے دیوانے نکلے اور اپنی ٹوئیٹ میں شئیر کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی سبق آموز الفاظ‘

واشنگٹن: امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا کے ‘شیلو’ نامی گانے کو آسکر2019 میں بہترین نغمے کا ایوارڈ ملا۔ یہ گانا لیڈی گاگا کی زندگی پر بننے والی فلم ‘اے سٹار اِز بارن’ کا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے پر لیڈی گاگا نے جذباتی تقریر میں کہا کہ ’اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، اگر آپ ایک خواب رکھتے ہیں تو اس کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین اور لیڈی گاگا کے فینز کی جانب سے اس جذباتی تقریر کو باربار شئیر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی لیڈی گاگا کی تقریرکے دیوانے نکلے اور لیڈی گا گا کے جملوں کو اپنی ٹوئیٹ میں شئیر کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی سبق آموز الفاظ‘۔اسی گانے پر لیڈی گاگا اور بریڈلے کوپر کی شاندار پر فارمنس نے بھی آسکر کی تقریب میں سماں باندھ دیا بلکہ نہ صرف تقریب سوشل میڈیا پر بھی اس پرفارمنس کا خاصا چرچا ہے۔ کچھ فینز کا کہنا ہے کہ یہ پرفارمنس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ لیڈی گاگا اور بریڈلے کوپر ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں ایم ٹی وی کی ٹوئیٹ کے مطابق لیڈی گاگا ایک ہی سال میں آسکر، گولڈن گلوب، بافٹا اور گریمی ایواڈ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔ لیڈی گاگا آسکرز کے ریڈ کارپٹ سے لے کر مرکزی تقریب تک چھائی رہیں۔ شاندار پرفارمنس اور تقریر کے علاوہ لیڈی گاگا کی جیولری بھی آسکر 2019 میں مرکز نگاہ رہی۔ انھوں نے جیولری کے مشہور برانڈ ٹفنی کا ہار پہن رکھا تھا۔ جو کہ اس سے قبل 1961 میں مشہور برطانوی اداکارہ آڈرے ہیپ پرن نے زیب تن کیا تھا۔ یاد رہے کہ 2018 میں لیڈی گاگا کی زندگی پر بنائی گئی فلم، اے سٹار ازبارن، ایک جدوجہد کرتی گلوکارہ کی بڑھتی ہوئی شہرت اور ان کے ایک راک سٹار سے رومانوی تعلقات پر مبنی ہے جو ان کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔