counter easy hit

نادرا کارڈ کے چارجز ختم ہونے چاہیے، شبیر ملک، راجہ اعظم خان

Shabir Malik & Raja Azam

Shabir Malik & Raja Azam

آئرلینڈ : شبیر ملک سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس یونائیٹڈ کینڈم، آئرلینڈ ویلز راجہ اعظم خان ایڈوکیٹ سابق صدر لوئن پیپلز پارٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نادرا کارڈ کے چارجز ختم ہونے چاہیے۔ اگر ممکن نہیں ہے تو پھر سال پہلے والے چارجز ہونے چاہیے، ایک سال کے اندر چارجز ڈبل ہونا عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

برٹس پاکستانی اپنے برٹس پاسپورٹ کی فیس 4500 دیتے ہیں اور سات پونڈ چیکنگ فیس ہوتی ہے اور اوراق بھی زیادہ ہوتے ہیں نادرا کارڈ کے 70 پونڈ نا انصافی ہے اور کارڈ صرف پاکستان کی انٹری کیلئے ہے اور کوئی مقصد نہیں ہے۔

پاکستانی خاندان پانچ یا چھ بچوں پر مشتمل ہیں ان کیلئے 500 پونڈ دینا ذرہ مشکل ہوتا ہے ، اس لئے 200 پونڈ مناسب ہے۔ نادرا سرجری ضرور ہونی چاہیے ہر ٹائون میں ، لیکن طریقہ کار بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ذاتی تشہیر پر پابندی ہونی چاہیے ، عوام کی خدمت کرنا اجر خداوندی ہے، نادرا کی تشہیر پہلے اخبار میں ہونی چاہیے کہ فلاں ٹائون میں نادرا والے آ رہے ہیں۔

لیکن ہمارے ہاں ذرا سرجری جانے کے بعد اخبار میں خبر آتی ہے حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمشنر نے اگر فیس میں کمی نہ کی تو مجبور سمندر پا رپاکستانی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے سامنے دھرنے دینگے۔