counter easy hit

شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ کون بنا؟ نیب کی جانب سے احتساب عدالت پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، نیب نے رپورٹ میں شہبازشریف پر کرپشن کا الزام عائد کردیا ہے، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کا ٹھیکہ کامیاب بولی میں لطیف اینڈسنزکمپنی کودیا گیا،جبکہ کسی کمپنی نے شکایت نہیں کی، شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ بولی میں ناکام رہنے والی کسی کمپنی نے مقررہ وقت میں شکایت نہیں کی۔ شہبازشریف نےغیرقانونی طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی نے بولی کو پیپرا رولزکے مطابق قرار دیتے ہوئے بعض بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔ تاہم شہبازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ شہبازشریف نے فواد حسن کی ملی بھگت سے معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کیا۔ فواد حسن فواد نے شکایت کرنے والی نجی کمپنی سے کروڑوں روپے رشوت لی۔ نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہبازشریف نےغیرقانونی طور پر آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کودیا۔ شہبازشریف کے فیصلے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔ شہبازشریف کے اقدام سے منصوبے کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے سے 3 ارب 38 کروڑتک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف سے تحقیقات میں شکایت کرنے والے شخص کا نام پوچھا گیا۔ شہبازشریف جان بوجھ کراس شخص کا نام نہیں بتایا جس نے انہیں زبانی شکایت کی تھی۔شہبازشریف نے مقررہ مدت کے بعد شکایت پرکمیٹی بنانے کے سوال کا بھی جواب نہیں دیا۔ نیب کے مطابق شہبازشریف سے مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ شہبازشریف نے معاملہ پی ایل ڈی سی کونہ بھجوانے کا بھی جواب نہیں دیا۔ نیب رپورٹ میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ چیئرمین پی ایل ڈی سی بورڈشیخ علاؤالدین سے بھی تحقیقات کی گئیں۔ علاؤالدین نے اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف کوبتایا تھا پی ایل ڈی سی کے ڈائریکٹرنے5 کروڑروپے مانگے۔ خواجہ منصورکو طلحہ برکی نے شہباز شریف سے متعارف کرایا تھا۔ واضح رہے نیب میں آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ احتسابعدالت نے نیب کی جانب سے استدعا پر 14روزہ ریمانڈ پر شہبازشریف کو مزید تحقیقات کیلئے نیب کے حوالے کردیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،
جس میں شہباز شریف کے ساتھ معروف صحافی منصور علی خان اور سابق وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔منصور علی خان شہباز شریف سے ان کے ٹرائل اور جیل میں ہونے والے سلوک سے متعلق سوال کرتے ہیں۔منصور علی خان پوچھتے ہیں کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ کوجس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں کیمرہ لگا ہوا ہے توشہبازشریف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلکل ایسا ہی ہے اور سیل میں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ سکتی۔شہباز شریف کی طرف سے جیل کا احوال سنتے ہوئے مریم اورنگزیب ان کو بے بسی سے دیکھ رہی ہوتی ہیں۔جس کے بعد شہباز شریف مریم اورنگزیب سے کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ اس کا جواب شہباز شریف کے کان میں دیتی ہیں۔شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کی کانوں میں سرگوشیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔جس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل مریم اورنگزیب کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ن لیگ کے رہنماطلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر سنائی جاتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتی ہیں۔میڈیا نے بھی اس ویڈیو کو خوب مرچ مصالحےلگا کر پیش کیا اور آج نیب میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف کے کانوں میں سرگوشیاں کرنے کے بعد مریم اورنگزیب ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔خیال رہے نیب کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مزید 10چودہ روزہ جسمانی ریماند منظور کر لیا ہے۔