counter easy hit

نیب نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: نیب نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، 6 کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس پاکستان میں منجمد کئے گئے، اسحاق ڈار، اہلیہ اور بیٹے کے 9 پلاٹس کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد۔

NAB issued details of frozen assets of Ishaq Darنیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، اسحاق ڈار اور اہلیہ کی 6 لگژری گاڑیوں کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دبئی میں اسحاق ڈار کے قائم ولا اور اپارٹمنٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کی بیرون ملک گاڑیوں کی فروخت اور ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق، اسحاق ڈار نے دو ملکی اور تین غیرملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وزیر خزانہ اور تبسم اسحاق ڈار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بھی شئیر ہولڈرز ہیں۔ خدشہ ہے کہ اسحاق ڈار یا ان کے اہلخانہ بے نامی جائیداد فروخت نہ کر دیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ فروخت کے خدشے کے پیش نظر عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کرے۔