counter easy hit

پی ایس ایل فائنل: لائٹس کا بل 15 لاکھ، ادائیگی 6 کروڑ

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے اکاؤنٹس آفیسر عامر سعید اور دیگر افسروں کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے قومی خزانے پر 5 کروڑ 85 لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈال دیا، قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران لائٹس لگوانے کا ٹھیکہ 15 لاکھ روپے میں ہوا مگر بل PSL Final: Lights bill is 15 million, Payment 6 crores6 کروڑ کا ادا کر دیا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن نے اکاؤنٹس آفیسر عامر سعید اور دیگر افسروں کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو موصولہ درخواست میں الزامات لگائے گئے کہ لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر کے علم میں لائے بغیر میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران لگنے والی لائٹس کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیدیا، لائٹس کا بل 15 لاکھ روپے تھا جبکہ اکاؤنٹس آفیسر عامر سعید اور دیگر افسروں نے ملی بھگت سے بل 6 کروڑ کا بنوا کر ٹھیکیدار کو ادائیگی کر دی۔