counter easy hit

بریکنگ نیوز: شہباز شریف کو 17 اکتوبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے رہا کر دیا جائے گا، مگر کیوں؟ نیب کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو دن 11 بجے طلب کر لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا ۔پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے

بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے ۔ یاد رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا فیصلہ کارروائی اور طریقہ کار کے تحت کیا، قواعد کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو اجلاس میں طلب کر سکتا ہے ۔پروڈکشن آرڈر میں کہا گیاکہ سپیکر قومی اسمبلی سمجھتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی شرکت کی ضرورت ہے اس لیے انہیں طلب کیا گیا ہے لہذا ان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور جب اجلاس ختم ہوجائے تو نیب انہیں دوبارہ تحویل میں لے سکتا ہے ۔ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آ ج سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر طلب کر لیا ، جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس فوری نہ بلانے پر شدید احتجاج کیا جائیگا، ایاز صادق نے پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔