counter easy hit

روٹھی بیوی کو منانے کا انوکھا طریقہ : صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں میں شوہر نے ایسا طریقہ اختیار کر ڈالا کہ بیوی دوڑتی ہوئی میکے سے واپس اپنے گھر آ گئی

نارنگ منڈی (ویب ڈیسک) روٹھی بیوی کو منانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ، خاص طور پر بیوی اگر زیادہ ضدی اور اکھڑ طبیعت کی مالک ہو تو اس منانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے ، مگر دور جدید کے کمالات کا ایک فائدہ انسانوں کو یہ بھی ہوا ہے کہ

بعض اوقات فیس بک اور وٹس ایپ بھی کمال کر جاتے ہیں ، کچھ ایسا ہی واقعہ صوبہ پنجاب کے گاؤں نارنگ منڈی میں پیش آیا جہاں ایک شخص عرصہ 20 سال سے پیر و مرشد کی ہدایت پر ننگے پاؤں رہ رہا تھا وہ جہاں جاتا ننگے پاؤں جاتا ، جوتوں کا استعمال اس نے ترک کر رکھا تھا ۔ اسی معاملے پر کچھ عرصہ قبل موصوف کی بیوی ناراض ہو گئی ، اس کا موقف تھا کہ وہ لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ چکی ہے اور اس کے شوہر کے ننگے پاؤں ہی اس کی شناخت بن چکے ہیں ، لوگ اسے ننگے پاؤں والے کی بیوی کے نام سے یاد کرنے لگے ۔ بیوی روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی تو ننگے پاؤں والا محمد رمضان کچھ دن تو دیکھتا رہا مگر پھر اس نے وٹس ایپ پر اپنی ایک ایسی تصویر اپنی ناراض بیوی کو بھیج دی جس میں اس نے جوتے پہن رکھے تھے ۔ بیوی کی طرف سے طلاق کی دھمکی کے بعد خاوند نے ہتھیار ڈال دئیے اور پائوں میں جوتے پہن لئے۔ فوٹو واٹس ایپ کر دی۔ بیوی واٹس ایپ پر خاوند کے پائوں میں جوتے دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئی اور بچوں سمیت واپس سسرال لوٹ آئی۔