counter easy hit

‘نامعلوم افراد ٹو’ دوبارہ پنجاب فلم سنسر بورڈ میں پیش ہو گی

لاہور: پنجاب فلم سنسر بورڈ نے آج فلم دوبار ہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے فلمساز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

'Na maloom afraad 2' will again show in Punjab movie censor boardلاہورپنجاب فلم سنسربورڈ نے ہدایتکارنبیل قریشی کی فلم نا معلوم افراد ٹو کو سنسر کیلئے ری کال دیدی، فلم آج دوبارہ سنسربورڈمیں پیش کی جائیگی۔ بتایا گیا کہ مذکورہ فلم کے ایک گیت پراعتراض اٹھایا جارہا ہے جو بیرون ملک ساحل سمندر پر فلمبند کیا گیا ہے اور اس کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی گئی ہے، جس پرپنجاب حکومت نے فلم کو ری سنسر کرنے کا فیصلہ کیا اوراس سلسلے میں پنجاب فلم سنسربورڈ نے آج فلم دوبار ہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے فلمساز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ پنجاب فلم سنسر بورڈ کا پینل فلم دیکھنے کے بعد قابل اعتراض مناظرکو اس میں سے نکال دیگا۔ واضح رہے مذکورہ فلم نے پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں جبکہ نمایاں فنکاروں میں فہدمصطفی، جاوید شیخ ، محسن عباس حیدر، ہانیہ عامر اور عرواحسین شامل ہیں۔