counter easy hit

این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی

NA-122 rigging January 22

NA-122 rigging January 22

لاہور…….الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن میں اس سے متعلق 19جنوری کو سماعت ہے لہٰذ ااس کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے ۔ تحریک انصاف کے ناکام رہنے والے امیدوار عبد العلیم خان کے وکلاء نے اس کی مخالفت کی ۔عدالت نے سماعت 22جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔